اسلام آباد،کراچی :(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے کہاہے ن لیگ کیلئے بہتر آپشن ہے شکست کو خوش اسلوبی سے قبول کرلے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ملک ٹھیک کرنے دیں۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات روف حسن نے کہا ہے سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مینڈیٹ رات کے اندھیرے میں چرایا گیا ،پاکستان کو مزید عدم استحکام کے راستے پر ڈالا جا رہا ہے۔
روف حسن نے کہا پس پردہ قوتوں کو اب رک جانا چاہیے اور اختیارات ان لوگوں کو منتقل کردینے چاہئیں جنہیں عوام نے اپنا لیڈر منتخب کیا ۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور نو منتخب رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ نے جی ڈی اے سربراہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ابانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچایا،لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 2022میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹ نہ دینے پر جی ڈی اے کا شکریہ بھی ادا کیا۔
دونوں رہنماﺅں نے انتخابات کے بعد سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور پی ٹی آئی، جی ڈی اے نے ساتھ مل کر چلنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
ن لیگ شکست تسلیم،عمران کو ملک ٹھیک کرنے دے :پی ٹی آئی
















