ایک اور محاذ، لاہور کے5حلقوں میں ضمنی انتخاب کا میدان سجے گا

لاہور: (اپنے رپورٹر سے) حکومت سازی کے بعد ضمنی انتخاب کامحاذ ابھی باقی ہے ، لاہور کے 5حلقوں میں ضمنی انتخاب کا میدان سجے گا۔

شہبازشریف نے قصور کی قومی اسمبلی کی نشست رکھی تو لاہور کے 6حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوگا ، مریم نواز این اے 119کی نشست چھوڑیں گی توضمنی انتخاب ہوگا ،حمزہ شہباز کی جانب سے بھی صوبائی نشست چھوڑنے کاامکان ہے۔

دوسری جانب ن لیگ نے سینئر پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزیر سعد رفیق کو این اے 119 سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا،مریم نواز کی جیتی نشست پر لیگی رہنما سعد رفیق کو ٹکٹ دیا جائے گا۔