لاہور:(اپنے رپورٹر سے)سابق وفاقی وزیر ورہنما ن لیگ اسحاق ڈار نے کہاہے نواز شریف کی قیادت میں پہلے بھی ملک کی خدمت کی تھی اب بھی بڑھ چڑھ کر خدمت کریں گے،اقتصادی ترقی جماعت کی ترجیح ہے،اوورسیز پاکستانیوں کو منشور کے مطابق پارلیمان کا حصہ بنائیں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے بیرسٹر امجد ملک کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیوں کے 15رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اسحاق ڈار نے کہاپاکستان کبھی دیوالیہ نہیں ہوگا، ہمیشہ مخالفین کے شر سے محفوظ رکھیں گے،سابق وفاقی وزیر نے ملک کو درپیش اقتصادی چیلنجز سے بھی آگاہ کیا۔
ترقی ترجیح،پاکستان کبھی دیوالیہ نہیں ہوگا:اسحاق ڈار
















