ساہیوال:(بےورورپورٹ)آر پی او ساہیوال محبوب رشید کی طرف سے روزمرہ کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے،آر پی او نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں سے فرداً فرداً ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کیے،انہوں نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ پولیس افسران کو درخواستیں مارک کیں اور کہا ٹائم فریم میں انکوئری رپورٹ بھجوائی جائے۔
پی او ساہیوال محبوب رشیدنے کہا کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل سے براہ راست آگاہ ہو کر مسائل و تکالیف کا فوری ازالہ کرنا ہے، شہری بلا جھجھک مجھے اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں جن کی داد رسی کو ہر ممکن حد تک یقینی بنایا جائے گا۔
آر پی او ساہیوال کی کھلی کہری،شکایات فوری حل کرنے کا حکم
















