شہداءکی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: شہزاد گل

ساہیوال:(بےورورپورٹ)شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے،ساہیوال پولیس کا شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاریہے، شہید کانسٹیبل مہر علی کی برسی کے موقع پر ساہیوال پولیس کے دستے کی سرکاری اعزازت کیساتھ قبر پر سلامی دی۔

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شہزاد گل نے شہید کی لحد پر حاضری دی،پھول چڑھائے اور شہید کے بلند درجات کیلئے دعا کی،اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شہزاد احمد گل نے کہا شہداءکی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،شہداءپولیس ہمارا فخر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔