طلبا میں صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کیلئے کوشاں ہیں:ڈاکٹر نذیر

ساہیوال:(بےورورپورٹ)طلبا میں صلاحیتوں کو پروان چڑھانے، تنقیدی سوچ کو فروغ دینے اور انہیں اپنے متعلقہ شعبوں میں مستقبل کے رہنما بننے کےلئے بااختیار بنارہے ہیں۔ یہ بات کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد ظفر نے نیاسمسٹر شروع ہونے پر منعقدہ تعارفی سیشن میں طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی جسکا مقصد طلبا کو یونیورسٹی میں اپنے تعلیمی سفر کے دوران کیمپس کے ماحول، تعلیمی ضابطوں اور ان کےلئے دستیاب وسائل سے واقف کرانا تھا۔

ڈاکٹر نذیر احمد ظفرنے معیاری تعلیم فراہم کرنے، سیکھنے اور شخصی ترقی کےلئے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے یونیورسٹی کے عزم پر زور دیا اورینٹیشن سیشن کے دوران، طلباءکو جامعہ کے قواعد و ضوابط کے بارے میں جامع معلومات فراہم کی گئیں اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ وہ اچھی طرح ادارے کے وضع کردہ تعلیمی معیارات پر عمل کرنے کےلئے تیار ہیں،انہوں نے کہا یونیورسٹی ساہیوال کے خطے میں بین الاقوامی تعلیمی تجربہ فراہم کرنے کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے جس سے طلبا کو ابھرتے ہوئے عالمی منظر نامے میں بہترین کارکردگی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، تقریب میں طلبا و طالبات اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔