حافظ آباد:(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد میڈم سند س ارشاد نے کہا ہے ضلع بھر میں پانچ روزہ انسدا د پولیو مہم26فروری سے شروع ہو گی، انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے 2لاکھ 38ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کےلئے محکمہ صحت کی جانب سے 998ٹیمیں تشکیل دی جائیں گیجو مختلف عوامی مقامات، سکولوں اور گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے حفاظتی قطرے پلائیں گی،5 روزہ انسداد پولیو مہم کےلئے محکمہ صحت اور دیگر تمام محکموں کی جانب سے پیشگی انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیومہم کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اینڈ کوارڈنیشن اشفا ق رسول، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور،سی ای او ایجو کیشن سہیل اظہر خاں، ڈی ایچ او ڈاکٹر فائق علی تارڑ،ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر توقیر احمد سمیت مختلف محکموں کے افسران، مقامی علمائے کرام اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو کے لیے مائیکرو پلان اور دیگر ضروری انتظامات کو بر وقت مکمل کرلیا جائے او راس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی سستی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔
حافظ آباد میں پولیو مہم 26فروری سے شروع ہو گی:ڈپٹی کمشنر
















