اسلام آباد، راولپنڈی :(بیورو رپورٹ) پی ٹی آئی نے وفاق، پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم، خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی کےساتھ حکومت بنانے کا اعلان کردیا۔
سیکرٹری اطلاعات و چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی روف حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مرکز اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم، خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ حکومت بنائیں گے، فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا، خان صاحب نے مختلف جماعتوں کےساتھ رابطے کی اہم ذمہ داری سونپ دی۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کو چھوڑ کر باقی جماعتوں سے بات چیت ہو گی۔
روف حسن نے کہا منی لانڈرنگ کے مجرم کو ملک پر مسلط کیا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے انتخابات جیتنے والے کو حکومت بنانے دی جائے۔ کے پی میں علی امین گنڈاپور حکومت بنائیں گے، عمران خان نے عامر ڈوگر کو قومی اسمبلی میں چیف وہپ نامزد کردیا، انٹرا پارٹی انتخابات جلد کرائیں گے۔
ادھر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام کے ووٹ کی گنتی کریں اورجو نتائج ہیں تسلیم کریں گے، مینڈیٹ کےساتھ چلتے ہوئے اپنی حکومت بنانے کی کوشش کریں گے، کے پی میں وزیراعلیٰ کےلئے علی امین گنڈا پور کو نامزد کردیا۔ وزیراعظم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر، وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان بھی جلد کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا پی ٹی آئی اراکین کو 10 سے 25 کروڑ کی پیشکش کی جا رہی ہے، اقدام غیرقانونی و غیرآئینی ہی نہیں غیر اخلاقی بھی ہے۔ وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب کے ناموں کا اعلان جمعرات تک کریں گے۔ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے کسی قسم کا اتحاد نہیں ہوگا۔
دریں اثنا ترجمان پی ٹی آئی نے کہا عوامی مینڈیٹ کا احترام ریاست کی بقا و مضبوطی کیلئے ناگزیر ہے، عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکہ ڈال کر اقتدار کو زبردستی مجرموں میں بانٹنے سے ریاست و عوام میں خلیج بڑھے گی، چوری شدہ مینڈیٹ عوام کے حقیقی نمائندوں اور حقداروں کو واپس لوٹایا جائے تو ملک کو سیاسی و معاشی استحکام دلوانے کیلئے سب کےساتھ بات چیت ممکن ہے۔
دوسری جانب نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہاابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا،پی ٹی آئی کی جانب سے کے پی میں اتحاد کا پیغام ملا، پارٹی سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے، غیرمشروط اتحاد کےلئے بھی تیار تھے، سوچ ہے مجموعی طور پر اگر پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کو کوئی پلیٹ فارم چاہئے تو مہیا کریں گے لیکن نئی بات سامنے آنے پر آپس میں مشاورت کریں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کےساتھ اچھے سیاسی تعلقات اور ساتھ بیٹھنے کو بالکل تیار ہیں۔
مزید برآں مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا پی ٹی آئی کےساتھ اتحاد خون کے آخری قطرے تک قائم رہیگا، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ مجلس وحدت المسلمین بانی پی ٹی آئی کی اپنی جماعت ہے جو چاہے فیصلے کرسکتے ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا روز اول سے بانی پی ٹی آئی کی غیر مشروط حمایت جاری رکھی ، مشکل وقت میں باوفا دوست بن کر ساتھ نبھائیں گے، بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں کو بلامشروط من و عن قبول کریں گے، بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں پوری قوم ملکر خودمختار ریاست کےلئے کام کریگی۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















