واشنگٹن:(خواجہ فاروق) امریکی سینٹ نے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کالائسنس دیتے ہوئے 14ارب ڈالر کاپیکیج منظور کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹ نے کئی ماہ کی سیاسی کشمکش کے بعد یوکرین، اسرائیل و تائیوان کےلئے 95 بلین ڈالر کے امدادی پیکیج کی منظوری دےدی، پیکیج کے تحت یوکرین 61 ارب،حماس کےخلاف اسرائیل کی جنگ کےلئے 14 ارب ڈالر اور غزہ سمیت تنازعات والے علاقوں میں انسانی امداد کےلئے 10 ارب ڈالر رکھے گئے ہیں۔
تائیوان سمیت ایشیا میں شراکت داروں کی حمایت اور چین کی جارحیت کو روکنے کےلئے 4.83 بلین ڈالر دئیے جائیں گے،ڈیموکریٹس بل منظور کرنے کے حق میں تھے تاہم ریپبلکن پارٹی تقسیم نظر آئی، بل کی حمایت 70 ،مخالفت میں 29 ووٹ پڑے، 22 ریپبلکنز نے بھی حق میں ووٹ دیا۔
امریکی سینٹ نے سرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کالائسنس دےدیا، 14ارب ڈالر کاپیکیج منظور
















