اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بشریٰ کی اڈیالہ منتقلی درخواست پر فریقین کو نوٹس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 22 فروری تک جواب طلب کرلیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی،وکیل عثمان گل نے موقف اپنایا احتساب عدالت نے بشریٰ کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14 سال قید کی سزا سنائی، بشریٰ اڈیالہ جیل پہنچیں تو کہا گیا آپ کو اڈیالہ جیل میں قید کیا جا رہا ہے، بعد میں بتایا گیا بنی گالہ رہائشگاہ کو سب جیل قراردےدیا۔
سابق خاتون اول کے وکیل نے استدعا کرتے ہوئے کہانوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر بشریٰ کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں،عدالت نے درخواست پر فریقین سے 22 فروری تک جواب طلب کرلیا۔
بشریٰ کی اڈیالہ جیل منتقلی درخواست پر فریقین کو نوٹس،جواب طلب
















