اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت کاحصہ بننے سے انکار ،وزارت عظمیٰ کےلئے ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دینے کا اعلان ،آصف زرداری کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا۔
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاپیپلز پارٹی نے پاکستان کو بحران سے نکالنے کا اصولی فیصلہ کرلیا، پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتے ہیں،مرکز میں حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ مینڈیٹ نہیں اس لیے میں وزیراعظم کا امیدوار نہیں ،پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا پیپلزپارٹی کےساتھ بات نہیں کرے گی، اسی لیے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی حکومت کا امکان ختم ہوگیا، ن لیگ نے حکومت سازی کیلئے دعوت دی وزارت عظمیٰ کےلئے ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دیں گے لیکن وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاپیپلزپارٹی ملک میں سیاسی افراتفری، بحران نہیں چاہتی، خود کو وزیراعظم کی دوڑ میں شامل نہیں کرتا،ملک میں سیاسی عدم استحکام نظر آ رہا ہے، عوام نے الیکشن میں حصہ لیا، عوام اب مزید سیاسی عدم استحکام نہیں چاہتے،سی ای سی اراکین نے ن لیگ پر کافی اعتراضات کا اظہار کیا، انتخابی نتائج کو احتجاج کےساتھ قبول کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہاحکومت سازی و سیاسی استحکام کیلئے بنائی گئی کمیٹی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی،کوشش کریں گے پاکستان کو بحرانوں سے نکالیں،سب کا خیال تھا واضح مینڈیٹ آئے گا مگرکسی کو اکثریت نہیں ملی،وفاقی کابینہ کا حصہ بننے میں دلچسپی نہیں،18ماہ ن لیگ کی حکومت کاحصہ رہنے پرپارٹی کو شکایات ہوئیں، کوشش کریں گے سندھ ،بلوچستان میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہاملک جل رہا ہے، بجھانے کی صلاحیت صرف آصف زرداری کے پاس ہے، خواہش ہے آصف زرداری ملک کے صدر بنیں، آصف زرداری صدارت کےلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے،سیاسی جماعتوں کو ملک سے نفرت و تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کرنا چاہیے، ن لیگ کا وزیراعظم بنا تو پرانی سیاست ہی کرنی ہے،پیپلز پارٹی پی ڈی ایم ٹو جیسی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی، آئینی عہدوں پر پیپلزپارٹی کا حق ہے،چیئرمین سینٹ، صدرمملکت اور سپیکرکےلئے امیدوار کھڑے کرینگے ۔
بلاول بھٹو نے کہاایک سیاسی فورس بات کرنے کو تیار نہیں، دوسری سننے کو تیار نہیں، پی ٹی آئی کو عوام نے کس لیے ووٹ دیئے،وفاقی حکومت میں وزارتیں نہیں لے گی، زرداری پی پی اعتراضات کے باوجود پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر آگ بجھانے کی کوشش کریں گے، تمام اعتراضات کے باوجود قوم کے مفاد میں انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا،پیپلز پارٹی یقینی بنائے گی حکومت سازی کا عمل مکمل ہو، یقین دلاتے ہیں پارلیمنٹ میں عوام کے مسائل حل ہوں گے،نہیں چاہتے ملک کو ایک اور الیکشن کی طرف جانا پڑے،دوبارہ انتخابات کی صورت میں مزید افراتفری ہوگی،بجٹ و قانونی سازی پر بھی حکومت کی حمایت کریں گے،سیاسی کشیدگی جاری رہی تو سب سے زیادہ نقصان عوام کو ہوگا۔
وزارت عظمیٰ کیلئے لیگی امیدوار کو ووٹ ، حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، بلاول بھٹو
















