راولپنڈی،لوئر دیر،شمالی وز یرستان:(بیورورپورٹ)خیبر میں آپریشن،سکیورٹی فورسز نے داعش کے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، دہشتگرد فائرنگ کے تبادلے میں مار ا گیا،ہلاک دہشتگرد کی شناخت رنگ لیڈر صورت گل عرف سیف کے نام سے ہوئی ،تعلق دہشتگرد تنظیم داعش سے تھا، دہشتگرد علاقے میں ٹارگٹ کلنگ، شہریوں سے بھتہ وصولی ،اغوا میں ملوث تھا ،اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔
دوسری جانب لو ئر دیر کے علاقے شگو کس میں دھماکے سے2 بچے جاں بحق ،3 افراد زخمی ہوگئے ،دھماکہ بارودی مواد پھٹنے کے باعث ہوا،ریسکیو حکام نے لاشوں ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔
دریں اثنا جنوبی وزیرستان کے حلقہ این اے 42 سے نو منتخب آزاد رکن زبیر وزیر کے گھر کے سامنے دھماکے سے شہری جان سے گیا،پولیس کے مطابق بارودی مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا،علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
خیبر،داعش کامطلوب دہشتگرد ہلاک،لوئردیر،جنوبی وزیرستان میں دھماکے،3جاں بحق


















