اسلا م آباد:(بیورورپورٹ)ن لیگ کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے سارے کامیاب آزاد امیدوار پی ٹی آئی کے نہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہامقبول ہونے کادعویٰ کرنے والوں کو کم سیٹیں ملیں،ن لیگی امیدواروں کو ووٹ دینے والوں کاشکریہ ادا کرتے ہیں،امید ہے تمام امیدوار استقامت کےساتھ رہیں گے، معاملے میں پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں۔
لیگی سینیٹر نے اعتراف کیا وفاق میں حکومت سازی کی طرف جانے کیلئے سیٹیں نہیں،تنظیمی معاملات پر غور کرنا چاہیے،پنجاب میں پوزیشن مضبوط ہے،پی ٹی آئی اپنے کامیاب امیدواروں پر نظر رکھے۔
وفاق میں حکومت سازی کی طرف جانے کیلئے سیٹیں نہیں،مصدق ملک
















