پنجاب کے عوام نگران حکومت کی مثالی کارکردگی کو ہمیشہ یاد رکھےں گے:ڈاکٹر جاوید اکرم
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے چلڈرن ہسپتال لاہور کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق اور ایم ڈی پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان بھی موجود تھے۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے چلڈرن ہسپتال لاہور میں ری ویمپنگ کے منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے چلڈرن ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں تک بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ کا منصوبہ تیزی سے مکمل کر رہے ہیں۔ پنجاب کے عوام نگران حکومت کی مثالی کارکردگی کو ہمیشہ یاد رکھےں گے۔
پنجاب کے عوام نگران حکومت کی مثالی کارکردگی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے:ڈاکٹر جاوید اکرم



















