کے پی ،بلوچستان میں دہشتگردی،بم حملے،فائرنگ،6اہلکار شہید

ڈی آئی خان،کوئٹہ،ٹانک:(بیورورپورٹ)کے پی ،بلوچستان میں دہشتگردی،بم حملے،فائرنگ،6اہلکار شہید،آزاد امیدوار کے بھائی سمیت 3 افرادز خمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے گرہ اسلم میں پولیس وین کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا،دہشتگردوں نے گولیاں بھی برسائیں،5اہلکار شہید،3 زخمی ہو گئے،زخمی ہونےوالے اہلکاروں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ادھر بلوچستان کے علاقے خاران میں لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار نے جام شہادت نوش کیا،2زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دریں اثنا کوہلو کی تحصیل ماوند میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا نے سے 3 افراد شدید زخمی ہو گئے،زخمی ہونےوالوں میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 کے آزاد امیدوار میر لیاقت مری کے بھائی بھی شامل ہیں۔