جیالے چوری روکنے کیلئے پولنگ سٹیشنز پر پہرہ دینگے:پیپلز پارٹی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی نے کہاہے جیالے چوری روکنے کیلئے پولنگ سٹیشنز پر پہرہ دینگے،وزیراعظم کون ہوگا فیصلہ عوام کریں گے۔

اپنے بیان میںسیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز نیئر بخاری نے کہابعض تجزیہ نگار اپنی خواہش کو گھوڑا بناکر سواری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،چمک کی بنیاد پر سارے تجزہے ھوا میں تحلیل ہو جائیں گے ،پولنگ ایجنٹ ووٹر بک نمبر و سیریل نمبر نوٹ کریں گے ۔

پی پی رہنما نے مزید کہاپی پی کے پولنگ ایجنٹ نتائج کی اصل کاپی لیکر پولنگ اسٹیشن سے باہر آئیں گے،کارکن پولنگ سٹیشنز پر پہرے دینگے تاکہ ووٹ چوری کی کوئی واردات نہ ہو ۔