لاہور:(رپورٹنگ ٹیم)عام انتخابات میں کامیابی کی صورت میںدانیال عزیز کانوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط کردیا گیا۔
ای سی پی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پراین اے 75 سے امیدوار دانیال عزیز کو نوٹس جاری کرکے کیس کی سماعت 10 فروری کو مقرر کردی۔
انتخابات میں فتح کی صورت میں دانیال عزیز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط ہوگا،الیکشن کمیشن نے فیصلہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نارووال کی رپورٹ کی روشنی میں کیا ۔
کامیابی کی صورت میں دانیال کانوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط
















