اسلام آباد: (بیورورپورٹ)الیکشن سے پہلے ہی عام انتخابات 2024 میں پری پول دھاندلی کی پہلی شکایت درج ہو گئی۔
امیدوار پی پی 31 گجرات مدثر رضا نے الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست میں موقف اپنایا نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے قریبی عزیز شافع حسین کو جتوانے کیلئے حکومتی مشینری استعمال ہو رہی ہے۔
درخواست گزار نے الزام لگایا ہزاروں کی تعداد میں جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز تیار کر لئے گئے ہیں، بیلٹ پیپرز پر ٹریکٹر کے نشان پر مہر لگا کر جعلی بیلٹ باکس تیار کر لئے گئے ہیں،جعلی بیلٹ بکس کو اصلی بیلٹ باکس سے تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔
الیکشن سے قبل ہی عام انتخابات میں پری پول دھاندلی کی پہلی شکایت درج
















