کراچی :(بیورورپورٹ)سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہاہے اقتدار میں آکر آمدنی ڈبل،کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرینگے۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا وعدہ کریں بلاول کا ساتھ دیں گے، بھٹو خاندان ،پیپلزپارٹی غریبوں کی تکلیف سمجھتی ہے، آپ کو بتائیں گے پیپلزپارٹی کیسے عام آدمی کی زندگی میں بہتری لائے گی، سندھ میں عوام کے علاج کیلئے ہسپتال بنائے جہاںعلاج مفت ہوتا ہے۔
آصفہ بھٹو نے کہاہر ضلع میں عوام کے مفت علاج کیلئے ہسپتال بنائیں گے، سندھ میں 20 لاکھ گھر بنا کر مالکانہ حقوق دے رہے ہیں،حکومت ملی تو کسان ، ہاری اور یوتھ کارڈ جیسے منصوبے لائیں گے۔
آمدنی ڈبل،کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرینگے،آصفہ بھٹو
















