ذیابیطس کی شرح میں اضافہ خطرناک، صحتمند لائف سٹائل اپنانا ہوگا :ڈاکٹر جاوید اکرم
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم سے آپکا کلینک مزنگ پر بکئی انسٹیٹیوٹ آف ڈائیبٹولوجی اینڈ اینڈوکرینولوجی(بائیڈ) کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے پروفیسر آف میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر نعیم افضل بھی موجود تھے۔وفد میں ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالباسط اور سیکرٹری ڈاکٹر ذکی بن احمد و دیگر موجود تھے۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور وفد کے درمیان ڈائیبٹیز رجسٹری آف پاکستان بارے تبادلہ خیال ہوا۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی سربراہی میں ڈائیبٹیز رجسٹری آف پاکستان کے حوالے سے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔پاکستان کے تمام صوبوں کے وزراءصحت اس کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔ صوبائی وزیرصحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پاکستان میں ذیابیطس کے مرض کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے،صحتمند لائف سٹائل اپنانا ہوگا۔


















