اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلا م آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو علیمہ خان کیخلاف کارروائی سے روکدیا،سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے ایف آئی اے طلبی کے دونوں نوٹسز اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے2درخواستوں پر سماعت کی،درخواستوں میںموقف اپنایاگیا ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا نوٹس سوشل میڈیا پر دیکھا تاحال علیمہ خان کو نوٹس موصول ہوا نہ ہی انکوائری کا متن فراہم کیا گیا۔
استدعا ہے سائبر کرائم اور انسداد دہشتگردی ونگز کے دونوں نوٹس معطل کرنے کےساتھ ایف آئی اے کو شواہد فراہمی کا حکم دیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو علیمہ خان کےخلاف کارروائی سے روکتے ہوئے مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
عدالت نے ایف آئی اے کو علیمہ خان کےخلاف کارروائی سے روکدیا


















