لاہور، حیدر آباد: (سٹاف رپورٹر+ بیورو رپورٹ) سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے حکومت، انتظامیہ جانبدار رہے، نوازشریف دباﺅ ڈال کر انتخابات میںگڑ بڑ کرنا چاہتے ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بلاول بھٹو نے واضح کیا (ن) لیگ سے کسی صورت اتحاد نہیں ہوسکتا، جمہوریت کے ارتقا پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، پہلا قدم سیاستدانوں کو اٹھانا پڑے گا۔ (ن) لیگ میثاق جمہوریت، ووٹ کو عزت دو والی نہیں بلکہ آئی جے آئی والی مسلم لیگ ہے اور امیرالمومنین کا خواب دیکھنے والی جماعت بن چکی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا نگران حکومت، انتظامیہ نوازشریف کے حق میں جانبدار ہیں، سابق وزیراعظم و قائد (ن) لیگ دباﺅ ڈال کر انتخابات میںگڑ بڑ کرنا چاہتے ہیں، میاں صاحب کو خبردار کرتا ہوں ایسا کچھ نہیں ہونا چاہئے، نوازشریف سمجھتے ہیں کچھ ایسی سیاسی جماعتیں ہیں جنہیں جتوایا جائے تو وہ (ن) لیگ کو سپورٹ کریں گی۔ امید ہے نگران حکومت الیکشن میں مداخلت نہیں، پیپلز پارٹی کامیاب ہوکر حکومت بنائےگی۔
بلاول بھٹو نے کہا الیکشن شفافیت پرپہلے سے سوالات ہیں، چاہتے ہیں انتخابی عمل پر زیادہ تنقید نہ ہو، جتنا ممکن ہو صاف و شفاف الیکشن کرائے جائیں، لیول پلیئنگ فیلڈ دیں تاکہ الیکشن کی ساکھ بحال ہو، ملک میں سیاسی افہام و تفہیم چاہتے ہیں تاکہ پاکستان آگے چلے، 9 مئی واقعہ بالکل سیاست کے دائرے میں نہیں تھا، سیاستدانوں کو قواعد طے کرنا ہوں گے سیاست کوسیاست ہی رکھیں۔
چیئرمین پی پی نے کہا میرپورخاص میں پیپلز پارٹی کے سپورٹرز کو گرفتار کرلیا گیا، 13 فروری کے بعد ضمانت ملے گی، الیکشن گزر جائیگا، سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کا سلسلہ فوری بند ہونا چاہئے، ماضی میں مزید سخت ،مشکل حالات دیکھے ،اپنے منشور پر الیکشن لڑ رہے ہیں، سیاستدانوں کو ایک دوسرے کی عزت کرنی اور سیاست کے دائرے میں رہ کر سیاست کرنی چاہئے، (ن) لیگ سے اتحاد کی طرف جانا بہت مشکل ہے، کب تک پرانی شکلیں بار بار دیکھتے رہیں گے۔ اب موقع آگیا ہے قیادت اور دیکھ بھال نئی نسل کو منتقل کردیں۔
دریں اثنا کراچی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا الیکشن میں مقابلہ صرف 2 جماعتوں کے درمیان ہے،عوام آزاد امیدوار پر ووٹ ضائع نہ کریں، ایک شیر ، دوسری جماعت تیر والی ہے، ہر کسی کو سمجھانا ہے آزاد امیدوار پر ووٹ ضائع نہ کریں، نفرت و تقسیم کی سیاست کرنے والے پر ووٹ ضائع نہ کریں،کچھ لوگ نفرت کی سیاست کرکے حکومت میں شامل ہوتے اور وزارتیں لےکر کراچی کو بھول جاتے ہیں، مجھے موقع دیں میں کراچی کو مایوس نہیں کروں گا، باقی جماعتیں اپنے مقاصد کیلئے الیکشن لڑ رہی ہیں، ملکرکراچی کی خدمت کریں گے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہاپرامیدہیں صوبائی، وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی،شہر قائد کی20سیٹیں مل جائیں تو شہر کا نقشہ بدل دوں گا، 8 فروری کو ایسے نکلیں کہ پورے کراچی میں تیروں کی بارش ہو، مسائل کا حل نکالنا ہے تو ایک بار پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں، میرے امیدوار منتخب ہوئے تو مسائل مجھ تک پہنچائیں گے، کراچی کو تقسیم کرنے کی کسی کواجازت نہیں دیں گے، قائد عوام نے کہا تھا تیرا نہ میرا سب کا پاکستان ہے، تیر پر مہر لگاکر تمام قوتوں کوجواب دیں، سب کاکراچی ہے، کوئی مذہب کی بنیاد، کوئی لسانیت کی بنیاد پر تقسیم چاہتا ہے، کراچی کے مینڈیٹ کا تحفظ کریں گے، الیکشن جیت کر کراچی کا نقشہ بدل دیں گے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















