لاہور:(خبر نگار)پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے الیکشن میں اپنی شکست برداشت نہ کرنے کااعلان کردیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہامجھے ہروایا گیا تو برداشت نہیں کروں گا،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا تو الیکشن قوم کےساتھ مذاق ہوگا،ڈی ایچ اے رہائشیوں کے پولنگ سٹیشنز دور دراز علاقوں میں بنا دئیے گئے ،الیکشن کمیشن کودرخواست دی تاحال کاروائی نہیں ہوئی۔
لطیف کھوسہ نے کہا بانی پی ٹی آئی کو وکیل نہیں کرنے دیا گیا ،سزائیں اپیلوں میں ختم ہو جائیں گی،8 فروری کو ظل الٰہی واپس لندن چلے جائیں گے، جاتے جاتے کہیں گے مجھے کیوں بلایا۔
ظل الٰہی 8فروری کو واپس لندن چلے جائینگے،لطیف کھوسہ
















