تمام حلقوں کے نتائج 9 فروری کوجاری کردینگے،الیکشن کمیشن

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے 8فروری کوشفاف انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف نے کہا بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کرکے ملک بھر میں بھجوا دئیے،ای ایم ایس، آر ٹی ایس سے بہتر ہے،رزلٹ آر او جاری کریں گے،تمام859حلقوں کے نتائج9فروری کو جاری کردیں گے۔

ڈی جی آئی ٹی الیکشن کمیشن خضر حیات نے کہا الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کی ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کردیا،ٹرائلز پر سسٹم کی کارکردگی اطمینان بخش رہی ، ترسیل میں کوئی مسئلہ ہوا تو پریزائیڈنگ افسر ذاتی حیثیت میں آر اوکو نتائج پہنچائے گا،ای ایم ایس نتائج میں کسی قسم کی تبدیلی کا فوری پتہ لگائے گا۔