راولپنڈی:(بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے عدالتوں میں انصاف ہے نہ ہسپتالوں میں علاج ،پاکستان دنیا میں تماشا بن گیا،قوم کی جیب پر ڈاکہ مارنے والوں کی سیاست اب ختم ہونی چاہیے۔
راولپنڈی میں جلسے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا8 فروری کرپشن کے خاتمے کا دن ہے،کئی سال حکومت کرنےوالی جماعتوں سے پوچھنا عوام کا حق ہے،ملک میں ہر فرد حالات کی وجہ سے پریشان ہے،25، 25 سال حکومت کرنےوالوں نے صرف عوام کو غربت مہنگائی ،کرپشن کا تحفہ دیا،دنیا نے چاند پر قدم رکھ لیا اور ملک 2 خاندانوں کی سیاست میں پس رہاہے،8فروری کا دن 25کروڑ لوگوں کیلئے خوشحالی کا پیغام لےکر آئے گا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاتاجر، سماجی کارکنوں ،عام آدمی کو اوپر آنا چاہئے،نواز،زرداری کا فارمولہ ہے پیسہ مانگو اور کھاﺅ،پی پی ،ن لیگ کو ووٹ دینا ورلڈ بینک کو ووٹ دینا ہے ،ن لیگ ،پی پی کی مصنوعی لڑائی جعلی پولیس مقابلے جیسی ہے،کہتے ہیں پاکستان کو نواز دو،پاکستان کو نواز کی ضرورت ہے یا تعلیم یا زراعت کی؟8 فروری کو ن لیگ ،پی پی کی سیاست دفن کریں گے ،آج لاہور میں یکجہتی کشمیر مارچ کی قیادت کروں گا،حکومت ملی تو بطور وزیراعظم فلسطین جاﺅں گا۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















