پی ٹی آئی کی پنڈی اور صوابی میں جلسے کی درخواستیں مسترد

راولپنڈی،صوابی:(بیورورپورٹ ،مشرق نیوز)پی ٹی آئی کی پنڈی اور صوابی میں جلسے کی درخواستیں مسترد کردی گئیں،انتظامیہ نے عوامی مسلم لیگ کو بھی روکتے ہوئے لال حویلی کے باہر انتخابی جلسے کی درخواست مسترد کردی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا دفعہ 144 نافذ ،جلسوں سے امن و امان خراب ہونے کا خطرہ ہے۔

دوسری جانب صوابی کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دی،پولیس نے جلسہ گاہ سے کرسیاں ہٹادیں ، ایس ایچ او لیاقت شاہ نے کہا پی ٹی آئی کو سکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت نہیں ،دوسری سیاسی جماعتوں کی طرح پی ٹی آئی بھی کارنرز میٹنگ کریں۔