لاہور،ناروووال(اپنے نمائندے سے،بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے اسٹیبلشمنٹ غیرجانبدار رہے،انتخابات شفاف نہ ہوئے تو زیادہ ہنگامے،فساد ہوں گے۔
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں سراج الحق نے کہا الیکشن پر اب بھی شکوک و شبہات برقرار ہیں، اسٹیبلشمنٹ و دیگر ریاستی ادارے غیر جانبدار رہے تو ہی انتخابات کی ساکھ اچھی رہے گی،عدلیہ ، الیکشن کمیشن کو بھی غیر جانبدار رہنا ہوگا،حکومتی اتحاد میں شامل ہونے یا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ الیکشن کے بعد کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاالیکشن کے نتیجے میں بہت سی چھوٹی بڑی جماعتیں قومی اسمبلی میں آئیں گی،صورتحال دیکھ کر مستقبل کافیصلہ کریں گے،ملک بھر سے 700 سے زائد امیدواروں کو میدان میں اتارا ،پہلی بار جماعت کے امیدوار اتنی بڑی تعداد میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔
دریں اثنا نارووال میںجلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا سابقہ حکمران امن تباہ اور بدترین مہنگائی کے ذمہ دار ہیں، ملک میں روزانہ دھماکے ہوتے ہیں، 85ہزار پاکستانی شہید ہوگئے، قاتلوں کا آج تک پتہ نہیں چل سکا،80ہزار ارب قرض کی دلدل میں دھنسے پاکستان میں 10کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے، پونے 3 کروڑ بچے سکولوں سے باہر، اکثریت کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور امن و انصاف کے قیام کےلئے عوام ترازو پر مہر لگائیں۔
سب کو پاکستانی بن کر پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہئے: وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان کرکٹ بورڈ کا 38 کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
پاکستانی ڈرامہ ’در نجات‘ کا جی ٹی اے ورژن وائرل، مکمل ویڈیو دیکھیں
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
امریکہ، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی، خسرہ اور موسمی انفلوئنزا کے کیسوں میں اضافہ
الزامات کے بجائے خطے کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک
فوج کو اپنی قوم کے مقابلے میں طاقتور نہیں دیکھنا چاہتے: مولانا فضل الرحمن
سابق وزیر لیاقت بھٹی قتل، 3 ذاتی محافظ گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات متوقع
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ
















