نگران حکومت نے ایف بی آر کی تنظیم نو کا پلان موخر کردیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نگران حکومت نے ایف بی آر کی تنظیم نو کا پلان مو¿خر کردیا،ذرائع کے مطابق ٹیکس ریونیو بڑھانے کےلئے ایف بی آر کی تنظیم نو کے پلان پر عملدرآمد کا کام نئی منتخب حکومت پر چھوڑ دیاگیا، پلان پر عملدرآمد کیلئے نئی حکومت کو وسیع قانون سازی کرنا پڑے گی۔

چیف ایگزیکٹو ایس ڈی پی آئی ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا آنےوالی حکومت کو پلان میںکچھ قانونی تبدیلیاں کرنا پڑیں گی ،ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں اضافہ کرنا ہے تو ری ٹیل ، رئیل سٹیٹ سیکٹر اور باقی تمام ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا۔