طارق بگٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر مقرر

لاہور:(ایم این پی)طارق بگٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر مقرر،نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے منظوری دےدی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاوس سے منظوری کا نوٹیفکیشن منسٹری آئی پی سی کو موصول ہوگیا۔

دوسری جانب خالد سجاد کھوکھر نے کہا بطور صدر پی ایچ ایف استعفیٰ دے چکا ہوں،ہاکی کے فروغ کےلئے ایمانداری سے کام کیا، کسی سے کوئی اختلاف ،دشمنی نہیں، ہاکی کی خدمت کےلئے ہر وقت حاضر ہوں۔