سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کا الیکشن کمیشن اختیار درست

لاہور:(کورٹ رپورٹر)سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کا الیکشن کمیشن اختیار درست ،لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا،جسٹس شاہد بلال حسن نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کے اختیار کےخلاف درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

18 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے قرار دیاالیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 215 آئین سے متصادم نہیں ،الیکشن کمیشن کو با اختیار بنانے کےلئے الیکشن ایکٹ 2017 میں شامل کیا گیا، درخواست قابل سماعت نہیں ،سیاسی جماعتوں کو آئین و ایکٹ کی پابندی کرنی چاہیے، انٹرا پارٹی انتخابات پرقانون الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 209 اور 210 میں موجود ہے۔