تاندلیانوالہ:(نمائندہ مشرق)استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر نائب صدر و حلقہ این اے 97سے امیدوار ہمایوں اختر خان نے کہا ہے یہاں کے عوام کو 8 فروری کے انتخابات کی صورت میں غلامی کی زنجیریں توڑنے کا بہترین موقع مل رہا ہے ،اس علاقے میں76سالوں سے دو خاندان سیاست کر رہے ہیں لیکن ترقی اور عوام کیلئے بنیادی سہولتوں کا نام و نشان تک موجود نہیں ، عوام نے ہمارا بڑی خوشدلی سے خیرمقدم کیا ۔
ہمایوں اختر نے کہاعلاقے اور عوام کی ترقی و خوشحالی کےلئے مشاورت کے ساتھ منصوبے دیںگے اور پھر خود کو احتساب کےلئے پیش کریں گے ، عوام کو کامیابی کیلئے ہمارا ساتھ دینا ہوگا، میں واضح اعلان کر چکا ہوں کہ میری آئندہ کی سیاست اس حلقے کیلئے ہے ، میں اپنے سیاسی تجربے کے ذریعے اس علاقے کی تنزلی اور ابتری کو ترقی اور خوشحالی میں بدلوں گا ۔
ہار جیت اللہ کے ہاتھ ،مشن صرف خدمت ہے:ہمایوں اختر
















