قصور :انتظامیہ کی نااہلی سے متعد د علاقے کچرا کنڈی میں تبدیل

قصور:(مہر حسن حسین )بھسرپورہ ، رکن پورہ اور بستی صابری کے علاقوں میں سیوریج کا ناقص نظام اورعلاقے کچرا کنڈی میں تبدیل ہوگیا،علاقے کے 3بار ایم پی اے منتخب ہونے والے موصوف بھی علاقہ مکینوں کے بنیادی مسائل حل نہ کر سکے ۔ علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور وزیرا علیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لے کر سیوریج کے نظام اور صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

شہر کے دیگر علاقوں کی طرح بھسرپورہ، رکن پورہ اور بستی صابری کے علاقہ مکین بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اور ان علاقوں میں سیوریج کے ناقص نظام کے باعث گندا پانی سڑکوں ، گلیوں اور بازاروں میں کھڑا رہتا ہے جس سے بدبو اور تعفن پیدا ہونے کے ساتھ علاقہ مکینوں میں مختلف موذی امراض پھیل رہے ہیں، اسی طرح ان علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔

سیوریج کے ناقص نظام کے باعث یہ علاقے تالاب کا منظر پیش کرتے ہیںجس سے گزرنے والوں نمازیوں اور سکول کے بچوں کو مشکلات پیش آتی ہیں ناتو یہاں کوئی داروغہ آتا ہے اور ناکوئی صفائی ستھرائی کاکوئی انتظام موجود ہے ۔ستم ظریفی اس حلقے سے تین بار منتخب ہونے والے ایم پی اے کا تعلق بھی اسی علاقے سے ہے اور ان کی کارکردگی کا اندازہ آپ ان علاقوں کی حالت سے بخوبی لگا سکتے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور وزیرا علیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لے کر سیوریج کے نظام اور صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔