نوازشریف خوشحالی کی ضمانت ،جلد ترقی کا دور شروع ہوگا: جاوید اقبال

کاہنہ:(ملک اسلم )پاکستان مسلم لیگ نوازکے رہنما امیدوار برائے ایم پی اے جاوید اقبال نے کہا ہے نوازشریف خوشحالی کی ضمانت ہے جلد ملک میں پھر سے خوشحالی کے دور کی واپسی ہو گی عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمان مسلم لیگ (ن) ہے جو الیکشن کے لئے میدان عمل میں ہے اور ملک کو آگے بڑھانے کےلئے تیار ہے۔ان خیالات انہوں نے میاں شہباز شریف کے حلقے میں کمپین کے سلسلے میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

جاوید اقبال نے کہا 8 فروری کو ہر طرف شیر دھاڑے گا پورے پاکستان میں ن لیگ ہی واضح اکثریت حاصل کرے گی ،ن لیگ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے،انہوں نے مزید کہا 8فروری کو پاکستان کے باشعور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ملک کی باگ دوڑ (ن) لیگ کی قیادت کو سونپیں گے کیونکہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو درپیش گھمبیر چیلنجز کا مقابلہ کر سکتی ہے، سیاسی قیادت پر الزام تراشی اور انتخابات کو شکوک و شبہات کا شکار کرنے والے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے خلاف ہیں جو اپنے ذاتی مفادات کی خاطر ملک کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتے،ان لوگوں نے اپنے اقتدار کی ہوس میں ملک کی عزت کو داو پر لگایا اور عوام کومہنگائی بیروزگاری کی دلدل میں دھکیل دیا۔