شیخوپورہ:فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،1290لٹر ضائع کردیا

شیخوپورہ:( نمائندہ مشرق )عوام کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی سخت کارروائیاں جاری ہیں،ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایات پر شہر کے مختلف جگہ پر ناکہ لگا کر 22440 لٹر دودھ کی کوالٹی کا جائزہ لیا گیا،دودھ کو غیر معیاری اور دودھ کی کوالٹی کے مطابق نہ ہونے پر 1290 لیٹر دودھ کو موقع پر تلف کیا گیا اور 32,000 روپے جرمانہ کیا گیا اور دودھ کے نمونہ جات لے کر لیب بھیجوا دئیے گئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیمز باقاعدگی کے ساتھ فوڈ پوائنٹس کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں، غیر معیاری، زائدالمیعاد اور ملاوٹ شدہ اشیاءکی فروخت کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی، انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والوں سے اہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا اور قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔