پی ٹی آئی جنرل باڈی نے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے جلد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کرلیا،جنرل باڈی اجلاس میں قرارداد منظور کرلی گئی۔

اجلاس میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، روف حسن ،کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد و دیگر شہروں سے ممبران ،عہدیداروں نے شرکت کی،قرارداد پاس ہونے کے بعد انٹرا پارٹی انتخابات جلد کرائے جائیں گے،31 جنوری تک تحریک انصاف کی رابطہ ایپ پر رجسٹرڈ ممبران ہی الیکشن لڑنے اور ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے۔

روف حسن کو متفقہ طور پرچیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا گیا،انتخابات کے فیصلے تک عمر ایوب پارٹی کے چیف آرگنائزر ہوں گے ،قرارداد میں مزید کہا گیا عمران خان پی ٹی آئی کے بانی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔