ٹوبہ ٹیک سنگھ: (میاں افتخار احمد)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسروڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی زیر صدارت ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کا اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گلزار اختر سمیت ضلع بھر کے آر او اور اسسٹنٹ آر اوز نے شرکت کی، اس موقع پرضلعی الیکشن کمشنر گلزار اخترنے کہا عام انتخابات کے سلسلہ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،پولنگ عملے کی تربیت بھی مکمل ہو گئی ۔
ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا عام انتخابات کو شفاف اور پرامن بنانا ہماری اولین ذمہ داری ہے،ضلع بھر میں امن و امان قائم ہے،تمام سرگرمیاں الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق سر انجام دی گئی ہیں ، ضلع میں تمام انتظامی افسران اور عملہ ٹیم کی صورت میں کام کریں، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نعیم سندھو نے مزید کہا کہ پولنگ ڈے کے تمام انتظامات کو بروقت مکمل کیا جائے۔
پولنگ عملے کی تربیت مکمل،عام انتخابات کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دےدی،گلزار اختر
















