عمران خان نے اقتدار جاتا دیکھ کر پاکستان پر حملہ کیا،ملکی سلامتی داﺅ پر لگائی،نوازشریف

ہارون آباد:(احمد ضیائ)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے کہاہے عمران خان نے اقتدار جاتا دیکھ کر پاکستان پر حملہ کیا،ملکی سلامتی داﺅ پر لگائی،آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا بانی پی آئی پھر کشکول لےکر پہنچا ،ظلم سہنے کے باوجود کوئی قومی راز فاش نہیں کیا،مجھے جیل ڈالنے والے ججز مستعفی ہو کر گھر جارہے ہیں،جانتے ہیں کرتوت برے ہیں ،والدہ کے جنازے کو کندھا نہیں دے سکا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہارون آباد میں بہت بڑا جلسہ ہے،دل چاہتا ہے آپ کو پیشگی مبارکباد دے دوں،میرے ساتھیوں کو کامیاب کرانا ہے،مجھے نااہل کیا گیا لیکن سرخرو ہوکر عوام کے سامنے کھڑا ہوں،آپ کے نعرے سن کر میرا 5کلو خون بڑھ گیا،کسانوں سے پوچھو نواز شریف کے دور میں ٹریکٹر کتنے کا تھا اور اب پوچھو کتنے کا ہے،لوڈ شیڈنگ ختم کرکے سستی بجلی لےکر آیا، بتا نوازشریف یاد آتا ہے یانہیں ،تبدیلی نے عوام کےساتھ ظلم کیا۔

قائد ن لیگ نے کہا عمران خان نے پھر بھیک مانگنے پر لگادیا،میں نے خود پر ظلم برداشت کیے، زخم سہنے کے باوجود پاکستان پر زخم نہیں لگنے دیا،قومی راز فاش نہیں کیے لیکن عمران خان نے اقتدار جاتا دیکھ کر پاکستان پر حملہ کر دیا، نتیجہ سب نے دیکھ لیا۔

چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہارون آباد کا جذبہ ٹھنڈ میں بھی ماند نہیں پڑا، جب بے روزگار کے پاس نوکری نہیں ہوتی اورمہنگائی ہو تو نواز شریف یاد آتا ہے،نواز شریف نے وزیراعظم بن کر کرپشن کو ختم کیا، نواز شریف نے مرغیاں،کٹے دینے کی بجائے ملک کو بڑے منصوبے دئیے۔

مریم نواز نے کہاسوچ رہے تھے ظلم کریں گے تو نواز شریف گھبرا جائے گا لیکن آج وہی نواز شریف ہیں اور وہی عوام کا سمندر ہے،جب نواز شریف کو سزا ہوئی تو عمران خان لوگوں کو مٹھائی کھلا رہا تھا، نواز شریف کو سزا بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ہوئی، عمران خان نے سنگین جرم کیاجب دیکھا اقتدار جارہا ہے تو سائفر لہرا دیا، جھوٹ بولا،وزیراعظم کے سینے میں سینکڑوں قومی راز دفن ہوتے ہیں، نواز شریف نے قومی سلامتی سے نہیں کھیلا ، وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کے باوجود ملکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی، کیا سیاسی جماعتیں اپنے ملک پر حملہ کرتی ہیں؟ کیا سیاسی جماعتیں شہدا کی یادگاروں کو آگ لگاتی ہیں؟۔

سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہانواز شریف پر ظلم کرنیوالے کچھ گھروں کو گئے، کچھ عبرتناک انجام کو پہنچے،عمران خان کےساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک ہونا چاہیے،وعدہ کریں 8فروری کو گھر میں نہیں بیٹھیں گے، ووٹ کی پرچی آپ کی تقدیر بدل دے گی، جتنے ووٹ شیر کو ملیں گے اتنی تیزی سے ملک ترقی کرے گا۔