بھارتی کرکٹر سرفراز خان کو ٹیم میں شمولیت کا گرین سگنل مل گیا

نئی دہلی (مشرق نیوز) بھارتی کرکٹر سرفراز خان کو بالآخر قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سرفراز خان گزشتہ 2 سال سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اب ان کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں شامل کرنے پر مداحوں نے خوشی اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سرفراز خان کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رویندرا جڈیجا اور کے ایل راہول کی انجری کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 28 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 2 فروری سے شروع ہوگا۔