چناب نگر،(انس نعمان)شہر میں تجاوزات کی بھر مار نے پیدل چلنا بھی دو بھر کر دیا، دکانداروں نے کئی کئی فٹ جگہ پر قبضہ کر رکھا رکھا ہے جس کی وجہ سے بازار مزید تنگ ہو کر رہ گئے ۔
شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بازاروں میں دکانداروں نے دکانوں کے باہر کئی کئی فٹ جگہ پر تجاوزات کر رکھی ہیں رہی سہی کسر موٹر سائیکل رکشاوں نے پوری کر رکھی ہے جس کی وجہ سے خریداری کے لیے آنے والوں کا پیدل چلنا بھی محال ہو چکا ہے، مین روڈ پر رکشاوں کی بھر مار کی وجہ سے ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے، انتظامیہ کو بار بار شکایت کے باوجود ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی، انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
چناب نگر شہر میں تجاوزات کی بھرمار ، پیدل چلنا محال
















