تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ ،ڈیزائن کا فریم ورک شروع

کراچی:(بیورورپورٹ)سٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ۔

جمیل احمد نے کہا نوٹ نئے سیریل نمبر، ڈیزائن ،ہائی سکیورٹی وبین الاقوامی سکیورٹی فیچرکےساتھ چھاپے جائیں گے،نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا ، امید ہے فریم ورک مارچ تک مکمل ہوجائےگا،بھارت کی طرز پر کرنسی نوٹ کی تبدیلی اچانک نہیں کریں گے،ملک بھر میں جعلی نوٹوں کی شکایات دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ۔