لاہور: (خبر نگار)لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہاہے صحافت سے وابستہ تمام شعبہ جات کے صحافیوں کےلئے ”پلاٹ فارآل“ کی جدوجہد کررہے ہیں اور ہم صحافیوںکو تقسیم کرنے اور محروم کرنے کی نگران حکومتی پالیسی کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے متنازع پلاٹ سکیم کےخلاف صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے مشاورتی اجلاس کی رائے میں لاہورپریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ کے پانچویں دن خطاب کرتے ہوئے ارشد انصاری نے مزید کہاصحافی اپنے حق کےلئے کھڑے ہیں ، ہم کسی سے خوفزدہ نہیں اور نہ کسی سے ڈرتے ہیں، ہم اپنا حق چھین کر لیں گے اور سب دیکھ لیں صحافی اپنے کازکےلئے اکھٹے اور متحد ہیں ،احتجاجی کیمپ میں شرکت کرنےوالے صحافی اور صحافتی تنظیموں کا مشکورہوں کہ وہ اپنے حق کےلئے نکلے ہیں ،اللہ کی مدد سے اپنا حق وصول کرکے رہیں گے۔
صدر پریس کلب نے اعلان کیاکل دوپہر 2.00بجے نثار عثمانی آڈیٹوریم لاہورپریس کلب میں تمام صحافی تنظیموں کا مشاورتی اجلاس ہوگا جس کے بعد پلاٹ فار آل کی جدوجہد اور حصول کےلئے لائحہ عمل مرتب کیا جائےگا جس کی روشنی میں تمام تر عملی اقدامات بروئے کارلائے جائیں گے اور کسی صورت اپنے کازسے پیچھے نہیں ہٹےں گے،احتجاج میںسول سوسائٹی کی سیدہ دیپ اور پنجابی کے معروف شاعر بابا نجمی نے بھی اظہار یکجہتی کیلئے شرکت کی۔
احتجاج میں جوائنٹ سیکرٹر ی جعفر بن یار، ممبران گورننگ باڈی عمران شیخ،رانا شہزاد، بابا عابد حسین، سینئر صحافی شفیق اعوان، سعید اختر، زاہد رفیق بھٹی، قمرالزمان بھٹی،فرخ عطا بٹ، ندیم نواز شیخ، آصف چودھر ی، عبدالستار ترین، اختر علی،اللہ رکھا بٹ، ایم زاہد، خواجہ آفتاب حسن،وسیم نیاز،پرویز الطاف،دین محمد درد،ضمیر آفاقی،مزمل گجر، جمیل شیخ، عبداللہ،عمر شریف، منیب الحق، صداقت مغل، م س بٹ، ندیم سلیمی، خاور بیگ، رانا خالد قمر، قاضی طارق عزیز،سید فرزند علی،حامد نواز، مدثر خان، قاسم رضا،ندیم شیخ،شہزاد فراموش،رانا زاہد،ندیم رضا، قیصر چوہان، جہانگیر حیات، جمال احمد، تنویر احمد، میاں سرور، طارق شاہد ستی، سعید ورک، ایم اے ظہیر، غلام مرتضی باجوہ، عمران علی،شیراز نثار، علی جٹ، عاصم بھٹی، عتیق شاہ، حسنین ترمذی، حسنین اخلاق، فاروق شہزاد، محمد اکمل، ندیم احمد، طاہر چودھری، حاجی نعیم، جاوید ہاشمی، ظہیر شہزاد، اے آر گل،شہزاد ملک، سجاد اعوان،زبیر ، شیر علی، قاسم جٹ، ندیم ساجد، مرتضی علی، عارف علی، شاہد شریف، زبیر محفوظ سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
صحافی متحد، اپنا حق چھین کر لیں گے:ارشد انصاری،تمام تنظیموں کااجلاس طلب


















