اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بھارت نے دشمنی کی تمام حدود پار کرلیں،بلوچ نوجوانوں کو مذموم مقاصد کےلئے استعمال کرنے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔
مودی حکومت نے بلوچ نوجوانوں کو ڈالرز کی چمک دکھا کر سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈے کےلئے آن لائن نوکریاں دینے کا سلسلہ شروع کردیا، بھارتی کمپنی نے ویب سائٹ پر اشتہار بھی جاری کردیا۔
اشتہار کی تفصیلات میںانگریزی سے بلوچی زبان میں مواد کا ترجمہ کرنا ہے،بھارت کے مکروہ عزائم کامقصد بلوچ قوم کے ذہن کو پاکستان مخالف بنانا ہے،کمپنی بلوچ نوجوانوں کو ترجمہ کرنے کے عوض ادائیگی ڈالرز میں کرے گی،مذموم کاموں سے ثابت ہوتا ہے بھارت منظم سازش کے تحت پاکستانی سرزمین کو اپنے مکروہ عزائم کےلئے استعمال کرنا چاہتا ہے۔
بھارت کا بلوچ نوجوانوں کو مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ بے نقاب


















