بھارتی ٹینس ٹیم کو پاکستان کا ویزہ جاری کردیا گیا
نئی دہلی (مشرق نیوز) بھارتی ٹینس ٹیم کو پاکستان کا ویزہ جاری کر دیا گیا، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ویزے جاری کر دئیے۔ویزے جاری ہونے کے بعد بھارتی ٹینس ٹیم کا ڈیوس کپ کیلئے پاکستان آنا یقینی ہوگیا، بھارتی ٹینس ٹیم 28 جنوری کو دہلی سے اسلام آباد پہنچے گی۔بھارتی ٹینس ٹیم بذریعہ ہوائی جہاز اسلام آباد پہنچے گی جس میں 7 کھلاڑی، 5 آفیشلز شامل ہوں گے جبکہ ڈیوس کپ کی کوریج کیلئے چند بھارتی صحافیوں کو بھی ویزے جاری کئے گئے ہیں۔پاک بھارت ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی میں 3 اور 4 فروری کو اسلام آباد میں مقابل ہوں گے۔

















