اسلام آباد (مشرق نیوز) عام انتخابات سے قبل ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔ 31جنوری سے 15فروری تک کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 7روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے۔
واضح رہے بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پٹرول کی قیمت 83ڈالر سے بڑھ کر 89ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 93ڈالر سے بڑھ کر 97ڈالر ،کروڈ آئل 76ڈالر سے بڑھ کر 80ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔
عام انتخابات سے قبل پٹرول 7 روپے لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان



















