اسلام آباد: (بیورورپورٹ) آزاد امیدوار ثنا مستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی،چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے آزاد امیدوار ثنامستی خیل کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کےخلاف اپیل پر سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل اعتراض کنندہ نے کہا ثنامستی خیل اشتہاری ہیں چیف جسٹس نے استفسار کیا ثنامستی خیل نے کیا جرم کیا ہے تفصیل بتائیں، کیا دہشتگردی یا اغوا برائے تاوان کا کیس ہے؟ کوئی خطرناک آدمی ہیں تو الیکشن نہیں لڑنے دیں گے۔
جسٹس علی مظہر نے کہا ثنا مستی خیل اشتہاری نہیں ضمانت ہو چکی ،جسٹس مسرت ہلالی نے کہا ثنا مستی خیل پر ٹائر جلانے کا کیس ہے، ہائیکورٹ کو کیا جلدی تھی جو ٹریبونل کا فیصلہ ایک دم کالعدم کر دیا؟،چیف جسٹس نے کہا ایک ہی دن میں درخواست لگا کر فیصلہ کر دیا، اگلے دن کی تاریخ ہی دے دیتے۔
چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن حکام سے سوال کیا کیا بیلٹ پیپرز چھپ چکے ہیں؟ الیکشن کمیشن حکام نے جواب دیا بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کیلئے تیار ہیں،سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیتے ہوئے ثنامستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دےدی اورآزاد امیدوار کا نام بیلٹ پیپرز میں شامل کرنے کاحکم دے دیا۔
آزاد امیدوار ثنا مستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت



















