آسکر ایوارڈز کی 2024 کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، فلم اوپن ہائیمر سرفہرست

نیویارک (مشرق نیوز) سال 2024ءکیلئے آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا، فلم ’اوپن ہائیمر‘ 13 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔تفصیلات کے مطابق 96 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب اتوار کے روز 10 مارچ کو اوویشن ہالی ووڈ کے ڈولبی تھیٹر سے براہ راست نشر کی جائیں گی، جمی کیمل کی جانب سے چوتھی بار آسکرز کی میزبانی کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔آسکرز کیلئے نامزد بہترین فلموں میں امریکن فکشن، باربی، اناٹومی آف اے فال، دی ہولڈوورس، میسٹرو، پاسٹ لائیوز، دی زون آف انٹرسٹ، دی ہولڈ اوور، کلرز آف دی فلاور مون اور پور تھنگز شامل ہیں۔اوپن ہائیمر کے بعد پور تھنگز کو سب سے زیادہ آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا، پور تھنگز کی نامزدگیوں میں بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر اور بہترین اداکارہ سمیت 11 شعبے شامل ہیں۔فلم کلرز آف دی فلاور مون کو بہترین ڈائریکٹر اور بہترین اداکارہ سمیت 10 ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا ہے، اس فلم میں لیڈ رول نبھانے والے اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو بہترین اداکار کی نامزدگی حاصل نہ کر سکے۔فلم باربی نے بھی آسکرز ایوارڈز میں 8 نامزدگیاں حاصل کی ہیں جن میں بہترین فلم، بہترین معاون اداکار (ریان گوسلنگ) اور دو بہترین گانوں کی نامزدگیاں شامل ہیں، باربی کو بہترین ڈائریکٹر کی کیٹیگری میں نامزد نہیں کیا گیا۔