لاہور: (خبر نگار)وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے کہا ہے بے بنیاد باتیں آزادی اظہار اور صحافت کےلئے خطرہ ہیں،ڈیجیٹل میڈیا میں جدید ٹیکنالوجی کے فوائد کےساتھ خطرات بھی موجود ہیں، صحافت بنیادی طور پر عوام کے جاننے کے حق کا دفاع کرنا ہے، مصنوعی ذہانت کو بروئے کار لا کر بہت سے کام کئے جا رہے ہیں، ڈیجیٹل دور کے سنگین خطرات کو جانچنا ضروری ہے۔
یونیوسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام دوسری انٹرنیشنل میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا 2024مختلف ممالک میں انتخابات کا سال ہے جبکہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں بڑے چیلنجز درپیش ہیں، صحافت کا بنیادی کام عوام کے جاننے کے حق کا دفاع کرنا ہے۔
مرتضیٰ سولنگی نے میڈیا انڈسٹری پر زور دیا وہ ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرے اور عوامی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائے، ڈیجیٹل دور کے چیلنجز بھی بڑے ہیں، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ٹیکنالوجی کے ارتقا سے جہاں فوائد حاصل ہوئے وہاں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ڈیپ فیک، وائس کلوننگ اور مس انفارمیشن کے خطرات میں بھی اضافہ ہوا جو موجودہ دور میں جمہوریت، اظہار رائے کی آزادی اور آزادی صحافت کو درپیش خطرات میں سے ایک بڑا خطرہ بن کر سامنے آیا، میڈیا میں جدید ٹیکنالوجی کے جہاں فوائد موجود ہیں وہاں خطرات بھی ہیں، کچھ عرصہ قبل ٹرولز فارم شروع ہوئے جنہیں اب انسانوں کی بھی ضرورت نہیں، آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایک بڑا ہتھیار بن کر سامنے آیا ہے جس سے یہ ممکن ہے کہ بہت کم خرچ میں مصنوعی ٹیکسٹ، مصنوعی آواز اور مصنوعی ویڈیوز تیار کی جا سکتی ہیں، صحافت کا بنیادی اصول اور تنظیمی ڈھانچہ گیٹ کیپر کا نظام ہے جس میں فیکٹ چیکنگ اور حقائق کی تصدیق اس کی روح میں شامل تھی جبکہ نئے میڈیا نے اس گیٹ کیپر کے نظام کو نظر انداز کر دیا ہے جس کی وجہ سے اب لوگوں تک سچ لانا مشکل ہو گیا ہے،وزیر اطلاعات نے کہا ہم ہٹلر کے زمانے کے پروپیگنڈا کی باتیں تو کرتے تھے اور آج بھی کررہے ہیں،اب یہ ممکن ہے کہ آپ کم پیسوں میں مصنوعی آواز اورتصاویر پیدا کرسکتے ہیں،صحافت کوعوام کی رائے کے حق کا دفاع کرنا ہے، نیوز رومز کو فیکٹ چیک ڈیپارٹمنٹس بنانے پڑیں گے، تاکہ حقائق تک پہنچا جا سکے،ملک میں 15کروڑ کے قریب لوگوں کے ہاتھوں میں موبائل ہیں، سچ لوگوں تک لانا بہت مشکل ہوگیا ۔
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب



















