بھارت بلوچستان میں دہشتگردوں کاسہولت کار،گلوبل ٹائمز نے بے نقاب کردیا

بیجنگ:(مشرق نیوز)بھارت بلوچستان میں دہشتگردوں کاسہولت کار،گلوبل ٹائمز نے بے نقاب کردیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے بلوچستان میں کی جانےوالی دہشت گردی کے شواہد موجود ہیں، بھارت خفیہ طور پر پاکستان میں دہشتگرد قوتوں کی مالی معاونت کررہا ہے۔

گلوبل ٹائمز میں انکشاف کیا گیا پاکستان میں انتشارپھیلانے کےلئے بھارت بلوچستان میں مخصوص دہشت گرد گروپوں کو مالی مدد و اسلحہ فراہم کررہاہے، پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کی طویل تاریخ موجود ہے، بھارت خطے میں علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانے کےلئے بلوچستان میں مقامی لوگوں کو بغاوت پر اکسا رہا ہے۔

چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹریٹجی کے ڈپٹی ڈائریکٹر یی ہیلن نے گلوبل ٹائمز کو بتایا بھارت دہشت گردی پر مسلسل دہرا معیار اپناتا آیا ہے، گلوبل ٹائمز کی رپورٹ میں کہاگیا بھارت نے عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص خراب کرنے کی مذموم کوششیں کیں،بھارت کا پاکستان میں دراندازی کا مقصد سرمایہ کاری کو روکنا اور پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل کرنا ہے۔