اسلام آباد (مشرق نیوز) 3 ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف اپنا جائزہ مشن 8 فروری کے عام انتخابات کے بعد پاکستان بھیجے گا۔ ذرائع کا خیال ہے کہ عام انتخابات کے بعد نئی حکومت کی تشکیل فروری 2024 کے آخر تک مکمل ہونے کی امید ہے، اسی لئے آئی ایم ایف کا جائزہ مشن نئی حکومت کی تشکیل سے قبل اسلام آباد کا دورہ کرکے دوسرا جائزہ مکمل کرسکتا ہے۔
سینئر سرکاری ذرائع نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آئی ایم ایف نے دوسرا جائزے کیلئے درست شیڈول کی تصدیق نہیں کی لہٰذا جائزہ مذاکرات آئندہ عام انتخابات کے بعد ہونے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف سے دوسرے جائزے کیلئے مذاکرات انتخابات کے بعد متوقع


















