اسمبلیاں قرآن و حدیث مخالف بل پاس کرنے والوں سے بھری ہیں،فضل الرحمن

ڈی آئی خان:(مشرق نیوز)سربراہ جے یوآئی فضل الرحمن نے کہا ہے یہودیوں کے ایجنڈے کو چاروں شانے چت کردیا،اسمبلیاں قرآن و حدیث سے متصادم بل پاس کرنےوالوں سے بھری ہوئی ہیں،کارکن ہر دروازے پر جائیں اور اسلام کیلئے ووٹ مانگیں۔

لکی مروت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہادیگر پارٹیوں نے لوگوں کو مشکل میں ڈال دیا،مخصوص طبقے کا پیٹ بھراجا رہا ہے، ملک میں سیاسی پارٹیاں ہیں لیکن جمعیت نے ناجائز کو کبھی تسلیم نہیں کیا،2018 کے انتخابات میں دھاندلی زدہ حکومت بنی،ووٹ کی پرچی آسان ترین جہادی فورم و نظریاتی جنگ ہے مگر ادھر ادھر ہو جاتے ہیں،اسمبلیاں ایسے لوگوں سے بھری پڑیں جو قرآن و حدیث سے متصادم بل پاس کرتے ہیں، اسمبلیوں میں بیٹھے لوگ اسلامی قوانین سے کوئی دلچسپی نہیں رکھتے غلط قانون پاس کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہانہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر امریکہ و یورپ جیسی بڑی طاقتوں کے سامنے حق کی آواز کو بلند کیا، کچھ ایسے لوگ ہیں جو کہتے ہیں امریکہ کے کہنے پر کرسی چھینی گئی بعد میں کہتے ہیں امریکہ نے کچھ نہیں کیا، چاہتے ہیں افغانستان،پاکستان اچھے پڑوسی کی مانند ہوں، ناسور اسرائیل فلسطین کی زمین پر زبردستی قابض ہے اگر آپ دہشت گرد ملک سے واسطہ رکھیں گے تو لوگ آپ کو بھی دہشتگرد کہیں گے،فلسطین میں عام لوگوں کو بمباری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔